جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

کو ئٹہ دھماکہ !! سعو دیہ نے ایسی بات کہہ دی جو کو ئی بھی نہ کہہ سکا ، بیان جاری کر دیا

datetime 9  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کوئٹہ دھماکوں کے بعد سے پورا ملک سوگ کی کیفیت میں ہے ۔ایسے میں جہاں دنیا بھر سے مذمتی بیانات آئے ہیں وہاں سعودی عرب کی جانب سے بھی باقاعدہ افسوس کا اظہارکرتے ہوئے شاید پہلی بار باقاعدہ مذمتی بیان جاری کیا گیا ہے ۔اس انسانیت سوز واقعہ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے پاکستان میں سعودی سفیرمرزوق الزہرانی نے سانحے کی شدید مذمت کی ہے۔
نجی ٹی وی کیمطابق پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر مرزوق الزہرانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے مصائب کم کرنے میں دلچسپی لی،پاکستانی عوام ایک عرصے سے دہشت گردی کا شکار ہیں،انہوں نے کہااسلام میں انسانیت کش اقدامات کی کوئی گنجائش نہیں،سعودی عرب دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑاہے۔دوسری جانب یورپی یونین کے سفیر نے بھی سانحہ کوئٹہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ جولائی میں سعودی عرب میں ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے مذمتی قرارداد پیش کی تھی ،جس پر تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے اعتراض اٹھایا تھا کہ کیا کبھی سعودی عرب نے پاکستان میںہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کی ہے؟یا کبھی کشمیر سے متعلق بیان دیا گیا ہے؟اگر سعودی عرب نے باقاعدہ مذمت کی ہو تو اس کا ریکارڈ ایوان میں پیش کیا جا ئے،جس پر حکمران جماعت کے ارکان سیخ پا تو ہوئے لیکن فوری طور پر ایسا کوئی ریکارڈ پیش نہ کرسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…