منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

راج ناتھ کا اختلافات کے باوجود دورہ پاکستان ‘اس بات کی راہ ہموارکی نریندر مودی کیا کرنے والے ہیں؟بھارت نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 7  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ماہرین نے کہاہے کہ بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان کی راہ ہموار کرنے کیلئے اسلام آباد گئے تھے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مودی حکومت کے حامی سمجھے جانیوالے سیاسی تجزیہ نگار اشوک ملک نے کہاکہ بھارت کی جانب سے راج ناتھ سنگھ کو ہی کیوں بھیجا گیا، کسی جونیئر وزیر یا سرکاری افسر کو کیوں نہیں بھیجا گیا۔انہوں نے لکھا کہ بنگلہ دیش نے بھی تو اسلام آباد کے ساتھ اپنے تعلقات میں تلخی کی وجہ سے وزیر داخلہ کو بھیجنے سے گریز کیا۔
اشوک ملک نے وزیر داخلہ کے دورہ پاکستان کی دو وجوہات بیان کرتے ہوئے کہاکہ اگر راج ناتھ سنگھ نہ جاتے تو پاکستان کو یہ کہنے کا موقع مل جاتا کہ بھارت اسلام آباد میں ہونے والے سارک اجلاس کا بائیکاٹ کررہا ہے اور اس سے بھارت کو کوئی خاص فائدہ بھی نہیں ہوتا۔ان کا مزید کہناتھا کہ راج ناتھ سنگھ نے اسلام آباد جاکر نومبر میں ہونے والی سارک سربراہ مملک اجلاس میں نریندر مودی کی شرکت کی راہ ہموار کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اس عرصے میں کوئی بڑا واقعہ رونما نہ ہوا بھارتی وزیر اعظم ممکنہ طور پر پاکستان میں ہونے والی سارک سمٹ میں شرکت کریں گے اور راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کا دورہ کرکے اس کی بنیاد ڈال دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…