منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

امریکہ مداخلت نہ کرے ورنہ۔۔۔! چین نے بڑی دھمکی دیدی

datetime 6  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کی طرف سے اپنے اندرونی معاملات اور علاقائی خود مختاری میں مداخلت کی مخالفت کرتا ہے، امریکہ کے الزامات بے بنیاد ہیں اور امریکہ کو حقائق اور اپنے قول و فعل کا پاس کرنا چاہئے ، چین کے معاملے میں غیر ذمہ دارانہ باتیں کرنے سے باز رہنا چاہئے ،چین کا کردار قانون کے دائر ے میں ہے اور چین کی سرکاری حدود بھی جنوبی بحیرہ چین کے معاملے میں مکمل طورپر قانونی ہیں ، اس لئے چین اپنے قانونی حقوق اوردفاعی مفادات کا موثر طورپر تحفظ کرے گا۔یہ بات چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے نئے ترجمان مارک ٹونر کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی ۔جس میں انہوں نے چین پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے ایک وکیل کو ملکی مفاد کے خلاف سرگرمیوں کے الزام میں سات سال تک جیل میں رکھا ہے ۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ان الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ چین اپنے قانونی اتھارٹی کا تحفظ کرے گا ، چینی عوام ان مقدمات کی وسیع پیمانے پر حمایت کرتے ہیں اور وہ ایسی کارروائیوں کی حمایت نہیں کرتے جو ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہوں یا ان کے معاشرتی استحکام کو نقصان پہنچا سکتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ وکیل ژاؤ شی فینگ ایک قانونی فرم کا منیجر تھا اور اسے ملکی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں عدالت نے سات سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ پانچ سال کیلئے اسے سیاسی حقوق سے بھی محروم کردیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…