اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سپر پاور امریکہ کے صدر باراک اوبامہ کی بیٹی ساشہ اوبامہ نے پر آسائش زندگی چھوڑ کر ریسٹورنٹ میں نوکری شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ کی بیٹی ساشہ اوبامہ نے اپنی موسم گرما کی تعطیلات میں ایک ریسٹورنٹ میں نوکری شروع کر دی۔ ساشہ اوبامہ ایک سی فوڈ ریستوران مارٹھاس وائن یارڈ میں نوکری کر رہی ہیں جہاں وہ لوگوں کو کھانا پیش کرتی ہیں اور ان کی خدمت کرتی ہیں۔
انٹرنیٹ پر جاری تصاویر میں ساشہ اوبامہ کو ریسٹورنٹ کے نیلے رنگ کے یونیفارم میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ساشہ اوبامہ کے ساتھ ریستوران میں کام کرنے والے چھ افراد خفیہ ایجنسیوں کے بھی ہیں۔ ریستوران کے عملے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے تو ہمیں حیرانی ہوئی کہ ساشہ کی مدد کرنے والے یہ 6 لوگ کون ہیں ۔ بعد میں ہمیں یہ معلوم ہوا کہ یہ 6 لوگ خفیہ ایجنسیوں کے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ساشہ اوبامہ کی ڈیوٹی ٹیک آؤٹ ہے۔ اس حوالے سے باراک اوبامہ کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ وہ پانی بیٹیوں کی تربیت ایک عام انسان کی طرح کر رہی ہیں تاکہ انہیں زندگی کی حقیقتوں کا علم ہو سکے۔
باراک اوبامہ کی بیٹی نے ریسٹورنٹ میں نوکری شروع کر دی، پر آسائش زندگی سے ویٹر تک کا سفر کیوں ہوا؟ وجہ بھی سامنے آ گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں