نئی دہلی (آئی این پی)بھارت کے مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ اور بی جے پی کے سینئر رہنما نتن گڈکری نے دعویٰ کیا ہے کہ گائے کا پیشاب پینے سے انکی ذیابیطس کی بیماری ختم ہوگئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے سینئر رہنما نتن گڈکری کا کہنا تھاکہ گائے کا پیشاب پینے سے ذیابیطس کا مرض ختم ہوجاتا ہے جس کی بڑی مثال میں خود ہوں۔ مجھے بھی ذیابیطس کا مرض تھا جو گائے کے پیشاب کے استعمال سے ختم ہوگیا۔گڈکری نے کہاکہ گائے کے پیشاب کے بارے میں تحقیق کرکے کئی بہترین دوائیں تیار کی گئی ہیں اور وہ روزانہ گائے کے پیشاب کا عرق لیتے ہیں جس سے انکی ذیابیطس ختم ہوگئی ہے ۔انکا کہنا تھاکہ کسی بھی بات کو جذبات میں بہہ کرنہیں کہنا چاہیے بلکہ اسے مکمل تحقیق کے ساتھ کہنا چاہیے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کے مرکزی وزیر مینکاگاندھی نے فرش کی صفائی کیلئے گائے کے پیشاب سے بنے فنائل کے سرکاری دفتروں میں استعمال کی وکالت کی تھی ۔