نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی مسلسل توہین کررہا ہے اور مودی سرکار اب بھی ساڑھی اور شال ڈپلومیسی میں مصروف ہے ،پاکستان میں ہمارے وزیر داخلہ کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس پر افسوس ہے ایساپہلے کبھی نہیں ہوا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس رہنما ڈاکٹر اے ایم سنگھوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں بھارت کے وزیر داخلہ کے ساتھ جوسلوک کیا گیا اس پر ہمیں افسوس ہے اس سے پہلے کبھی اسطرح سے وزیر داخلہ کی توہین نہیں کی گئی،سوال یہ کہ کیوں اسطرح سے برا سلوک کرنے کی اجازت دی گئی ۔ڈاکٹر ابھیشیک منوسنگھوی نے کہاکہ جب وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ پاکستان میں موجود تھے اس وقت دہشتگرد کھلے عام بھارت کو گالیاں دیتے اور مذاق اڑاتے رہے ۔بھارتی حکومت نے وزیر داخلہ کو پاکستان بھیجنے سے پہلے کوئی ضمانت کیوں نہیں لی ۔مودی حکومت ساڑھی اور شال کی ڈپلومیسی سے آگے کیوں نہیں بڑھتی ؟
پاکستان مسلسل بھارت کی توہین کررہا ہے ، پاکستان سے پہلے کوئی ضمانت کیوں نہیں لی ،بھارتی اپوزیشن حکومت پر ٹوٹ پڑی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































