واشنگٹن(این این آئی)مسلم خاندان اور سینئر پارٹی رہنماؤں پر تنقید کے بعد ٹرمپ کی ریٹنگ میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ ترین سروے پولز کے مطابق ہیلری کلنٹن کے مقابلے میں ٹرمپ کی مقبولیت 15 پوائنٹس تک گر گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہیلری کو 47 فیصد جبکہ ٹرمپ کو 32 فیصد عوامی حمایت حاصل ہے ۔صدر اوباما نے بھی ٹرمپ کو خوب نشانہ بنایا اورٹرمپ کے دھاندلی کے الزامات کو مضحکہ خیز قرارکہا کہ ٹرمپ کے انتخاب میں دھاندلی کے الزامات کی کوئی تک نہیں ہے۔صدر اوباما نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے ان الزامات کو کوئی سنجیدگی سے نہیں لے گا اور اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو محکمہ انصاف حرکت میں آئے گا۔ انھوں نے کہا کہ کھیل ختم ہونے سے پہلے کسی کو الزام لگاتے نہیں دیکھا۔اگر ٹرمپ 10 سے15 پوائنٹس آگے ہوتے تو ایسے سوالات کرتے اچھے لگتے ۔