نئی دہلی/ دسپور (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست آسام کے ایک ہفتہ وار مارکیٹ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 14افرادہلاک اور15زخمی ہوگئے ہیں جبکہ مقابلے میں ایک حملہ آور ماراگیا۔جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست آسام میں کوکراجھارکے وسط میں موجود تنالی کے علاقے میں واقع ایک ہفتہ وار پرہجوم مارکیٹ میں پیش آیا جہاں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ حملہ اس وقت کیاگیاجب پولیس اور مبینہ حملہ آور کا آمناسامنا ہواتواس نے فائرنگ کردی۔ آسام کے ڈی جی پولیس کاکہنا ہے کہ تین سے چار افراد اس حملے میں ملوث ہیں تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ۔آسام کے وزیراعلی نے اس حملے پر وزیراعظم نریندرمودی اور وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے بھی رابطہ کیا ہے ۔
اپنے ایک ٹوئیٹ میں راجناتھ سنگھ کا کہناتھاکہ صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق کم ازکم 20منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے کے بعد مارے جانیوالے حملہ آور سے ایک اے کے 47برآمد کرلی گئی جبکہ مزید نفری علاقے میں پہنچ گئی، فائرنگ کے علاوہ حملہ آوروں نے ایک دستی بم بھی پھینکا جس سے تین دکانوں کونقصان پہنچا۔سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی فوٹیج میں دھواں اٹھتابھی دکھائی دے رہاتھا۔آسام کے ڈی جی پی مکیش سہا کا کہنا ہے کہ حملہ نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈولینڈ(این ڈی ایف بی ) کی طرف سے کیا گیا ہے ۔
بھارت پر ایک اور بڑا حملہ ، متعدد ہلاکتیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































