نوم پنہ (مانیٹرنگ ڈیسک) نوم پنہ میں گذشتہ روز’’ کمبوڈیا چین دوستی بلڈنگ‘‘ کا افتتاح کیا گیا ، کمبوڈیا کی قومی اسمبلی کے صدر سمدیچ ہینگ سمرین نے افتتاح کیا، عمارت کی تعمیر کا مقصد پاک چین تعلقات کو فروغ دینے کیلئے کمبوڈیا چائنا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کی حوصلہ افرائی کرنا اور اسے سہولتیں فراہم کرنا ہے ، کمبوڈیا چین تعلقات میں یہ تاریخی سنگ میل ہے کہ کمبوڈیا چائنا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن اپنے دفاتر کیلئے اپنی عمارت رکھتی ہے ، ایسوسی ایشن کی تشکیل دس سال قبل ہوئی تھی ،اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کمبوڈیا کی قومی اسمبلی کے صدر ر سمدیچ ہینگ سمرین نے چین اور کمبوڈیا کے عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایک دو منزلہ عمارت کی تعمیر کیلئے عطیات جمع کئے ہیں ،ہمیں توقع ہے کہ ایسوسی ایشن کمبوڈیا اور چین کے درمیان طویل المیعاد دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعاون کیلئے فعال کردار ادا کرے گی ،افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمبوڈیا میں چین کے سفیر لو جیان گاؤ نے چین کمبوڈیا تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں ایسوسی ایشن کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی اور عوامی اور نوجوانوں کے تبادلے ہونے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مضبوط ہوئے ہیں ۔انہو ں نے اس دومنزلہ عمارت کی تعمیر کو چین کمبوڈیا تعلقات کی ایک اہم علامت قراردیا ۔