اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کویت کے دورے کے موقع پر کویتی وزیر دفاع خالد الجراح اصباح سے ملاقات کے دوران جے ایف 17 تھنڈر اور مشاق طیاروں کی فروخت کی پیشکش کردی ہے۔خیال رہے کہ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان 4 روزہ دورے پر کویت پہنچے ہیں۔پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ایئر چیف مارشل سہیل امان نے دورہ کویت کے دوران کویتی وزیر دفاع خالد الجرح اصباح، سروسز چیف اور کویتی فضائیہ کے سربراہ عبداللہ یعقوب الفودری سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔کویتی وزیر دفاع خالد الجرح اصباح سے ملاقات میں ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کویت فضائیہ کو تربیتی مرکز اور ایئر ڈیفنس سسٹم کے قیام میں مدد کی پیشکش کی۔کویتی وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ جب بھی ضرورت پڑی کویت پاکستان کا بھر پور ساتھ دے گا۔ایئر چیف نے کویتی فضائیہ کے سربراہ عبداللہ یعقوب الفودری سے بھی ملاقات کی، جس میں کویت کو جے ایف 17 تھنڈر اور مشاق طیاروں کی فروخت کی پیشکش کی۔اس موقع پر کویتی فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔کویتی فضائیہ کے سربراہ نے ان کے پائلٹس کو پاک فضائیہ کی جانب سے دی جانے والی تربیت پر پاک فضائیہ کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان نے اہم ملک کو ایف 17جے تھنڈر اور مشاق طیاروں کی پیشکش کر دی، بدلے میں اسلامی ملک نے کیا کہا ؟ زبردست انکشاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































