اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایمریٹس ایئر لائن پر آگ بھڑکنے کی وجہ سے دبئی ایئر پورٹ پر ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی جس کے باعث پروازوں کا رخ مختوم ایئر پورٹ کی جانب موڑ دیا گیا تھا ۔ اس وقت دبئی ایئر پورٹ پر ایک ایسا جانباز ہیرو بھی موجود تھا جس نے اپنی زندگی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کئی مسافروں کی زندگیاں بچائیں اور اپنی جان خالق حقیقی کے حوالے کر بیٹھا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایمر جنسی کے وقت فائر فائٹرز کے گروپ میں موجود ممبر مسافروں کو بچاتے ہوئے اپنی جان گنوا بیٹھا ۔ سول ایوی ایشن کے صدر احمد بن سعید المختوم ایمریٹس گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور دبئی ورلڈ کے چیئرمین نے اس فائر فائٹر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ کئی مسافر کی جان بچانے والے اس فائر فائٹر کا نام راشد البیلوشی تھا ۔