جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

جدہ اور مدینہ میں تیاریاں مکمل کر لیں گئیں، وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 4  اگست‬‮  2016 |

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک ) حج پروازوں کی آمد کے لیے جدہ کے کنگ عبد ا لعزیز انٹر نیشل ایئر پورٹ اور مدینہ منورہ کے پرنس محمد بن عبد العزیز ائع پورٹ پر تمام تیاریا ں مکمل کرلی گئیں۔عرب ٹی وی کے مطابق چار اگست سے شروع ہونے والاحج آپریشن5ستمبر تک جاری رہے گا اوردنیا کے مختلف ملکوں سے 14لاکھ سے زائدعازمین حجاز مقدس پہنچیں گے،عازمین حج کی آمد کے لیے ضروری انتظاما ت کی خاطر 27ممالک کی حکومتوں اور پرائیوٹ اداروں کا 7ہزار سے زائد افراد پر مشتمل عملہ مختلف امور سر انجام دے گا۔حج سے قبل ان ایئر پورٹوں کی تمام لاونجز کو حاجیوں کی آمد اور حج کے بعد روانگی کے لیے مختص کر دیا گیا ہے،حاجیوں کی اپنے اپنے ملکوں کو واپسی17ستمبر( 16ذوالحجہ) سے شروع ہو کر16اکتوبر( 15محرم) تک جاری رہے گی۔
جدہ ایئر پورٹ پر روزانہ 312پروازیں ا تریں گی جن کے ذریعے ہر روز 70ہزار سے زیادہ عازمین یہاں پہنچیں گے، حج ٹرمینل پر جہاز سے اترنے کے بعد سعودی وزارت صحت کا عملہ حاجیوں کو پولیو کے قطرے دوبارہ پلائے گا اور حفظان صحت کے بارے میں ان کی ضروری رہنمائی کرے گا۔بعد ازا ں حاجیوں کو امیگریشن کے تقاضے پورے کرنے کے لیے پاسپورٹ کنٹرول کی طرف روانہ کر دیا جائے گا،حاجی کسٹم کے مراحل سے گزر کر اپنا سامان وصول کریں گے اور پھر بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ روانہ وہ جائیں گے۔جدہ ایئر پورٹ کے حج ٹرمینل کا کھلا حصہ ایک لاکھ 60ہزار مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے جبکہ تعمیر شدہ جگہ کا رقبہ 90ہزار مربع میٹر ہے،یہاں اترنے والے کے پاسپورٹوں کی پڑتا ل کیلئے 142کاونٹر بنائے گئے ہیں ۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…