نیویارک (نیوز ڈیسک)ڈیموکریٹک قومی کنونشن میں ایک مسلمان امریکی فوجی کے والد خضر خان کی طرف سے اپنی جیب سے امریکی آئین کی کاپی نکال کر ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرنے کے بعد امریکی آئین کی کاپیوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔آن لائن کتابوں کی فروخت کی مشہور زمانہ ویب سائٹ “ایمزون” کے مطابق خضر خان کی تقریر کے بعد اب تک امریکی آئین کی دس لاکھ کاپیاں فروخت ہوئیں جو کہ اس سائٹ پر تاریخ کے زمرے میں سب سے زیادہ اور مجموعی طور پر فروخت ہونے والی دوسری بڑی تعداد ہے۔مجموعی طور پر “ہیری پوٹر” سیریز کی حالیہ کتاب فروخت میں سرفہرست ہے۔خضر خان کا تعلق پاکستان سے اور وہ 1980ء کی دہائی میں اپنے خاندان کے ہمراہ امریکہ منتقل ہو گئے تھے۔ وہ ہارورڈ سے تعلیم یافتہ اور ایک وکیل ہیں۔ ان کے 27 سالہ بیٹے ہمایوں خان 2004ء میں عراق کی جنگ کے دوران ایک خودکش کار بم حملے میں جان کی بازی ہار گئے تھے۔کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے خضر خان نے ٹرمپ کے مسلم مخالف بیانات اور امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کی تجویز پر انھیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنی جیب سے امریکی آئین کی کاپی نکالی اور سوال کیا کہ کیا ٹرمپ نے آئین پڑھا ہے، “میں یہ کاپی ٹرمپ کو دے سکتا ہوں۔”ان کے آئین کی کاپی لہراتے ہوئے کہا تھا کہ “اس میں آزادی اور برابری کے تحفظ کے الفاظ دیکھیں۔”امریکن سول لبرٹیز یونین نے بھی اعلان کیا ہے کہ نومبر میں صدارتی انتخاب کے دن سے قبل اس کی ویب سائٹ سے آئین کی جیب میں رکھی جانے والی کاپی مفت حاصل کی جا سکتی ہے۔
امریکی آئین کی کاپیوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ وجہ ایک مسلمان اصل بات کیا تھی؟ زبردست انکشاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی















































