جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

امریکہ کا میزائل شکن نظام ، کونسے دو ملکوں کیلئے بڑا چیلنج بن گیا ؟ تہلکہ خیز رپورٹ

datetime 2  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی طرف سے جنوبی کوریا میں میزائل شکن نظام کی تنصیب چین اور روس کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے اس سے شمالی مشرقی ایشیاء میں ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہو جائے گی ،اس منصوبے کا اصل مقصد روس اور چین کو اس علاقے سے نکال باہر کرنا ہے تا ہم امریکہ اور جنوبی کوریا کے اس اقدام سے ہم خوفزدہ نہیں ہیں اور نہ ہی اس سے ہماری دفاعی شراکت داری پر کوئی خاص اثرات مرتب ہوں گے ، روس اور چین فوجی طاقت کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ، وہ امریکہ کی طرف سے پیدا کی گئی نئی کشیدگی کا مقابلہ کرسکتے ہیں ،امریکہ اور جنوبی کوریا تنازعے کو زیادہ بڑھانے سے خوفزدہ ہیں ، وہ سمجھتے ہیں کہ اگر تنازعہ بڑھ گیا تو اس سے بڑی تباہی ہو گی ، اس لئے وہ اس تصادم کو دفاع تک ہی محدود رکھنا چاہتے ہیں ۔ یہ بات روسی اکیڈیمی آف سائنسز کے ڈائریکٹر سرگئی لوژیانن نے اپنے ایک دفاعی تجزیے میں کہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے میزائل شکن نظام کی تنصیب روس اور چین کے دفاعی تعاون کیخلاف ہے ،ا س لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ علاقے کی سلامتی اور تحفظ کیلئے روس اور چین مل جل کر کام کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اتحادی بنانے کی کوئی ضرورت نہیں تا ہم شراکت داری کے دائرہ کار کے اندر رہ کر کام کرنا ہی کافی ہے ،اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی تکنیکی تعاون جاری رہنا چاہئے جن میں مشترکہ فوجی مشقیں بھی شامل ہیں تاکہ عالمی امن ، استحکام ، ترقی کیلئے کام کیا جا سکے ، دونوں ملکوں کی پالیسی اپنے تحفظ کیلئے ہونی چاہئے ، اس کا مقصد کسی تیسری طاقت کے خلاف نہیں ہونا چاہئے اورنہ ہی اسے روس اورچین کے درمیان موجودہ تعلقات میں کوئی تبدیلی ہونی چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…