پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

یمن کی طرف سے گولہ باری، سعودی عرب میں ہلاکتیں ہو گئیں

datetime 1  اگست‬‮  2016 |

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب کے سرحدی قصبے میں یمن سے چلایا گیا ایک گولہ گر نے سے 4 افراد جاں بحق اور3 زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ جنوب مغربی صوبے جازان میں واقع قصبے سمطح میں گولہ گرا ہے۔محکمے نے یہ نہیں بتایا ہے کہ یہ گولہ کس نے فائر کیا ہے لیکن سعودی عرب کے ساتھ واقع یمن کے شمالی علاقے میں حوثی شیعہ باغی موجود ہیں اور وہی آئے دن سعودی علاقے کی جانب گولہ باری کرتے رہتے ہیں۔اتوار کے روز سعودی عرب اور یمن کے درمیان سرحد پر شدید جھڑپوں میں سات سعودی فوجی شہید جبکہ دسیوں حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔حوثی باغیوں نے مبینہ طور پر سعودی علاقے میں دراندازی کی کوشش کی تھی۔سرحدی علاقے میں یہ گولہ باری سعودی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد العسیری کے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کو انتباہ کے بعد کی گئی ہے۔انھوں نے حوثیوں کو خبردار کیا تھا کہ سعودی مملکت کی سرحدیں سرخ لکیر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…