کراچی (این این آئی) سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے نئے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی دبئی روانگی پر اپنے ردعمل پر کہا ہے کہ مراد علی شاہ کی دبئی روانگی سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ فیصلے اب بھی دبئی میں ہوں گے۔ وزارت اعلیٰ کی کرسی پر صرف چہرے کی تبدیلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کے قیام واختیارات میں توسیع نہ کرنا پیپلز پارٹی حکومت کی دہشت گردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ کے دبئی جانے سے عوام جان گئے ہیں کہ وہ کتنے بااختیار ہیں۔