انقرہ (این این آئی)ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد بھی آرمی چیف خلوصی اکار اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے،میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد بھی آرمی چیف خلوصی اکار اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملکی سپریم کونسل نے اکار کے ساتھ ساتھ تینوں مسلح افواج کے سربراہوں کی بھی اْن کے عہدوں پر توثیق کر دی ہے۔ ایک ترجمان نے بتایا کہ اِس فیصلے کی منظوری سربراہِ مملکت رجب طیب ایردوآن نے دی ہے۔ اس سے پہلے ایردوآن نے ایک فرمان کے ذریعے ایک ہزار چھ سو چوراسی فوجی افسران کو، جن میں ایک سو اْنچاس جنرل بھی شامل تھے، فوج سے مستقل طور پر نکال دینے کے احکامات جاری کیے۔ ا ن تمام افسران پر الزام ہے کہ وہ پندرہ جولائی کی ناکام بغاوت میں ملوث تھے۔