بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

دنیا میں نئی مثال قائم ،اپنے ہی رکن پارلیمنٹ کو دو ممالک کی توہین پر 14 سال قید کی سزا

datetime 28  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی(این این آئی)کویت میں ایک عدالت نے رکن پارلیمان عبدالحمید دشتی کو سعودی عرب اور بحرین کی توہین کے الزام میں قائم مقدمے میں قصور وار قرار دے کر چودہ سال قید کی سزا سنائی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان کے خلاف کویت کی عدلیہ کی توہین کے الزام میں بھی مقدمہ چلایا گیا ہے۔کویت کی قومی اسمبلی نے مارچ میں عبدالحمید دشتی کو حاصل پارلیمانی استثنیٰ ختم کردیا تھا اور یہ اقدام ان کے خلاف داخلی سلامتی کی بنیاد پر قانونی چارہ جوئی کے لیے دائر درخواست پر کیا گیا تھا۔عدالت میں اس کے بعد رکن پارلیمان کے خلاف سعودی عرب اور بحرین کے خلاف اشتعال انگیزی پھیلانے کے الزام میں چلایا گیا ہے۔کویتی قانون کے تحت جو کوئی بھی فرد کسی دوسرے ملک کے خلاف مخالفانہ کارروائی میں قصور وار قرار دیا جائے،اس کو جیل کی سزا دی جائے گی۔اس مخالفانہ فعل سے یہ مراد ہے کہ اس سے کویت اس ملک کے ساتھ حالت جنگ میں آجائے یا اس سے سفارتی تعلقات منقطع ہوجائیں۔عبدالحمید دشتی نے شام کے ٹی وی کے ایک پروگرام میں 24 فروری کو سعودی عرب کے خلاف ہرزہ سرائی کی تھی اور تندوتیز زبان استعمال کی تھی۔اس پر کویت میں سعودی سفارت خانے نے وزارت خارجہ سے باضابطہ طور پر احتجاج کیا تھا اور ایک سرکاری میمو بھیجا تھا۔اس میں سعودی سفیر عبدالعزیز الفائز نے ریاست کویت کی وزارت خارجہ امور کی توجہ عبدالحمید دشتی کے سعودی عرب کے خلاف اشتعال انگیز بیانات کی جانب دلائی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…