اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ایک بار پھر منہ دیکھتا رہ گیا اور بھارت بازی لے گیا۔ تفصیل کے مطابق بھارت نے دریائے چناب پر 3ڈیموں کی تعمیر کیلئے اقوام متحدہ سے سرٹیفکیٹس حاصل کر لیے۔ذرائع کے مطابق پاکستان چاہے کچھ بھی کرلے بھارت آبی جارحیت سے باز نہیں آتا لیکن اس بار تو پاکستان کو علم بھی نہ ہونے دیا اور دریائے چناب پر 3ڈیموں کی تعمیر کیلئے اقوام متحدہ سے کاربن کریڈٹ سرٹیفکیٹس حاصل کر لئے۔
اب بھارت ڈیموں کی تعمیر سے دریائے چناب کا 2کروڑ کیوبک فٹ پانی روک سکے گا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ پاکستان کی اجازت کے بغیر سرٹیفکیٹس جاری نہیں ہو سکتے کیونکہ کاربن کریڈٹ سرٹیفکیٹ متاثرہ فریق کی رضا مندی سے ہی جاری کئے جاسکتے ہیں اور پاکستان دریائے چناب پر بھارتی آبی جارحیت کا متاثرہ فریق ہے۔سندھ طاس معاہدے کے مطابق بھارت دریائے چناب کا پانی نہیں روک سکتا لیکن اب سرٹیفکیٹس کے اجراء کے بعد بھارت کو آبی جارحیت کی اجازت مل گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کو سرٹیفکیٹس ملنے کے بعد ڈیموں کی تعمیر پر پاکستان کے اعتراضات کمزور پڑ سکتے ہیں۔
بھارت بازی لے گیا، انتہائی قدم اٹھانے کی تیاریاں، پاکستان منہ دیکھتا رہ گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں