نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے بعد بھارت نے بھی انڈونیشیا میں سزائے موت پانے والے اپنے شہری کی سزا رکوانے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے سماجی رابطوں کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بھارتی شہری گردیپ سنگھ کو منشیات کے الزام میں انڈونیشیا میں موت کی سزا دی جارہی ہے۔سشما سوراج کا کہنا تھا کہ ہم گردیپ کو بچانے کیلئے آخری منٹ تک کوشش کریں گے کہ اسے موت کی سزا نہ ہوا، ہم گردیپ سنگھ کو بچانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔واضح رہے کہ انڈونیشیا میں منشیات کے الزام میں بھارتی شہری گردیپ سنگھ کو پاکستانی شہری ذوالفقار علی کے ساتھ موت کی سزا دی گئی ہے جس پر عمل درآمد کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔