جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

’لاپتہ‘ اِی میلز کی تلاش، ہیلری کلنٹن کے کمپیوٹر کو ہیک کیا جائے، امریکہ سے ہی بڑی آواز بلند ہو گئی

datetime 28  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ری پبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز روس کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ اْن کے ڈیموکریٹک پارٹی کی مخالف صدارتی امیدوار، ہیلری کلنٹن کے اِی میل سرور کو ہیک کرے اور ’’لاپتا 30000 اِی میلز کا پتا لگایا جائے‘‘، جِن کا تعلق اْس دور سے ہے جب وہ ملک کی وزیر خارجہ تھیں۔ وائس آف امریکا کے مطابق ٹرمپ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ’’یہ بات دلچسپی کی حامل ہے۔ میں آپ کو یہ بتاؤں گا، روس، اگر آپ سن رہے ہو، میرے خیال میں آپ لاپتا 30000 اِی میلز کو تلاش کرلیں گے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ممکنہ طور پر ہمارا پریس آپ کو اِس کا زوردار صلہ دے گا‘‘۔اْنھوں نے کہا کہ ’’شاید‘‘ روس کے پاس پہلے ہی کلنٹن کی اِی میلز ہوں، جنھیں نجی بتایا جاتا ہے اور جنھیں اِی میل کے سرور سے ڈیلیٹ کیا گیا، جو 2009ء سے 2013ء کے دوران چوٹی کی امریکی سفارت کار کے زیرِ استعمال رہا، جو صدر براک اوباما کی پہلی میعادِ صدارت کا دور تھا۔ٹرمپ نے کہا کہ ’’شاید اْن کے پاس یہ موجود ہیں۔ میں چاہوں گا کہ وہ اِنھیں جاری کردیں۔ یہ چپ رہنے کا معاملہ نہیں۔ اگر اْن کے پاس ہیں تو اْن کے پاس ہیں۔ اگر روس یا چین یا کسی دوسرے ملک کے پاس یہ اِی میلز ہیں، ایسا ہے کہ آپ سے اپنی بات کروں کہ میں چاہتا ہوں کہ اِنہیں دیکھوں‘‘۔ٹرمپ نے یہ بیان فلوریڈا میں گاف کے صحت افزا مقام میں اخباری کانفرنس کے دوران دیا جس میں وسیع موضوعات پر گفتگو ہوئی، جہاں اْنھوں نے روس کے ساتھ اپنے مراسم کے سوال کو زیادہ اہمیت نہیں دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…