جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

چین اور عالمی عدالت آمنے سامنے امریکہ نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 27  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ جنوبی بحیرہ چین کے تنازعے پر فریقین کے خود مختار ی کے دعوؤں میں کسی کی طرف داری نہیں کرے گا ،و ا ئن ٹیائن میں ہونیوالے اجلا س میں ہر ایک نے مسلسل اس بات پر اظہار خیال کیا کہ جنوبی بحیرہ چین کے مسئلے پر ماضی کے تصادم کو روکنے کے لئے کام کرنا چاہئے ، اس مسئلے پر قانونی بنیادوں نے سفارتی عمل کیلئے راہیں کھول دی ہیں ، اس لئے ہمیں اس مسئلے کے پرامن حل کیلئے کام کرنا چاہئے۔یہ بات امریکہ کے سیکرٹری آف سٹیٹ جان کیری اور فلپائن کے سیکرٹری خارجہ پرفیکٹو یاسے نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔جان کیری نے کہا کہ امریکہ صبر و تحمل سے کام لینے کے لئے تمام دعویداروں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ واضح رہے کہ چین نے عالمی عدالت کے فیصلے کو ماننے سے یکسر انکار کر دیا ہے اور اس ضمن میں پاکستان نے چین کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں اور چین واضح انداز میں دخل اندازی کرنے والوں کو سخت انتباہ کر دیا ہے۔ دوسری طرف مذکورہ مسئلے پر فلپائن کے سیکرٹری خارجہ پرفیکٹو یا سے کا یہ کہنا کہ چین اور فلپائن کے درمیان تنازعہ صرف دو ممالک کے درمیان ہے ،فلپائن کی طرف سے یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ جنوبی بحیرہ چین کے تنازعہ پر اس کے موقف میں تبدیلی پیداہورہی ہے ،جس کا خیرمقدم کیا جانا چاہئے ، اب وقت آگیا ہے کہ فلپائن اپنے عمل اور کردار کا جائزہ لے اور چین کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں واضح طورپر طے کرے۔ فلپائن کے چوٹی کے سفارتکاروں نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ وہ چین سے بات چیت کے دوران ثالثی ٹریبونل کے فیصلے کا ذکر نہیں کر یں گے ،سفارتکاروں کی طرف سے ایسے بیانات کم حیران کن نہیں ہیں۔یہ بات چین کے ممتاز تجزیہ نگار لیو چانگ نے اپنے ایک مضمون میں کہی ہے۔لیو چانگ کا کہنا ہے کہ چین اور آسیان ممالک نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ تمام ممالک اپنے علاقائی تنازعات براہ راست بات چیت کے ذریعے طے کریں اور یہی چین کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے ، لاؤس میں وزرائے خارجہ کے حالیہ ہونیوالے اجلاس میں بھی یہ بات کہی گئی ہے کہ کوئی بھی ایسی کوشش نہ کی جائے جو علاقائی اتحاد کیلئے نقصان دہ ہو یا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…