جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

دوست ملک کی فوج کے سابق جنرل سے تمام اعزازات چھین لئے گئے، وجہ انتہائی شرمناک

datetime 26  جولائی  2016 |

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کی فوج عدالت نے سابق جنرل گوو بوکسیونگ کو کرپشن کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق74 سالہ سابق جنرل گوو بوکسیونگ پر الزام تھا کہ انھوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے رشوت لے کر دوسروں کو ترقیاں دی تھیں۔سرکاری میڈیا کا کہنا تھا کہ سابق جنرل سے تمام اعزازات واپس لے لیے گئے ہیں اور ان کے تمام ذاتی اثاثے بھی منجمد کردیے گئے ہیں۔واضح رہے چین کے صدر شی جن پنگ نے 4 سال قبل عہدہ سنبھالتے ہی ملک میں انسداد کرپشن کی اہم مہم شروع کی تھی جس کے بعد درجنوں اعلیٰ سرکاری عہدیداران کو اس سلسلے میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔سابق جنرل گوو 2002 سے 2012 تک چین کی ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین رہے، اس عہدے پر فائز شخص پیپلز لیبریشن آرمی کا ذمہ دار ہوتا ہے جو دنیا کی سب سے بڑی فوج ہے۔چین کے سابق صدر ہوجن تاؤ کے دور میں اپنی سروس کے دوران وہ کمیونسٹ پارٹی ‘پولیٹبورو’ کی 25 رکنی تنظیم کا حصہ تھے تاہم کمیونسٹ پارٹی نے انھیں گزشتہ سال جماعت سے علیحدہ کردیا تھا۔گوو کے خلاف عدالتی کارروائی خفیہ رکھی گئی اور ان کے کرپشن کے حوالے سے مزید تفصیلات بھی نہیں بتائی گئیں۔چین کے اخبار نے رواں سال اپریل میں خبر دی تھی کہ گوو پر ایک کروڑ 23 لاکھ ڈالر رشوت لینے کا الزام ہے جبکہ یہ ان کے اثاثوں کا ایک نہایت ہی چھوٹا سا حصہ ہے۔چینی سرکاری ایجنسی شن ہوا کے مطابق گوو نے اعتراف جرم کرتے ہوئے اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور معافی مانگی جبکہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔سابق جنرل کا ایک بیٹا چین کی فوج میں میجرجنرل کے عہدے پر فائز ہے اور کرپشن کے الزامات میں زیر تفتیش ہیں۔واضح رہے چین میں ایک اور سابق جرنیل زو کائی ہو پر ترقیاں دینے کے لیے رشوت لینے کا الزام تھا تاہم وہ گزشتہ سال عدالتی کارروائی کے سامنا کرنے سے قبل ہی انتقال کرگئے تھے۔سرکاری میڈیا کا کہنا تھا کہ سابق جرنیل زو کی نقد، زیورات سمیت دیگر جائیداد کے شمار کے لیے ایک ہفتہ لگا تھا اور ان کی اس جائیداد کو وہاں سے ہٹانے کے لیے 12 ٹرک درکار تھے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…