بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

ناکام بغاوت کی حمایت کا الزام ٗترکش ایئر لائن کے 100سے زائد ملازمین برطرف

datetime 25  جولائی  2016 |

انقرہ (این این آئی)ترکی کی سرکاری ایئرلائن ترکش ایئر لائن نے ناکام بغاوت کے بعد اپنے 100سے زائد ملازم برطرف کر دیئے ہیں۔ان ملازمین میں مینجمنٹ اور کیبن کریو کے ملازمین شامل ہیں۔ترک میڈیا کے مطابق ان ملازمین پر ناکام بغاوت کی حمایت کا الزام ہے۔ترک میڈیا کے مطابق ان ملازمین کو اتوار کی رات فارغ کیا گیا۔دوسری طرف ترکش ایئرلائن جو یورپ کی چوتھی بڑی کمپنی ہے کے ترجمان نے ان خبروں پر تبصرہ دینے سے انکار کیا۔دوسرے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ برطرفیاں کام میں نا اہلی کی وجہ سے کی گئی ہیں۔تھیلیرا ڈاٹ کام جو ایک فنانشل نیوز ویب سائٹ ہے کا کہنا ہے کہ برطرف ملازمین میں مینجمنٹ کے 100اور کریو کے250ملازمین شامل ہیں۔واضح رہے کہ ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد سے اب تک ہزاروں فوجیوں، سپاہیوں ، اساتذہ اور دوسری سرکاری ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…