بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

’پاکستان کا یہ خواب قیامت تک پورا نہیں ہو سکتا ‘ جانئے یہ بات کس ملک نے کہی ؟

datetime 24  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک )انڈیا کی وزیرِ خارجہ سشما سوارج کا کہنا ہے کہ پاکستان کا یہ خواب قیامت تک پورا ہونے والا نہیں کہ کشمیر اس کا حصہ بن جائے گا۔انھوں نے کہا کہ ’اس کا یہ خواب قیامت تک پورا ہونے والا نہیں ہے۔‘سشما سوراج کا یہ بیان پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے کشمیر پر ایک حالیہ بیان کے بعد آیا ہے۔جمعرات کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ نون کی کامیابی کے بعد ایک ریلی میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ’ہم مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں پر ہونے والے مظالم کو نہیں بھلا سکتے دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیں ۔اب کشمریوں کی آزادی کی تحریک کو کوئی نہیں روک سکتا۔ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق ہو گا اور وہ پاکستان کا حصہ ہو گا۔
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں گذشتہ 8 جولائی کو ایک مقامی عسکریت پسند نوجوان کمانڈر برہان وانی کو ہلاک کر دیا گيا جس کے بعد سے کشمیر میں کشیدگی کا ماحول ہے۔سشما سوراج نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے برہان وانی کو ایک’شہید‘ قرار دیا ہے۔انہوں نے سوال کیا: ’ کیا وہ نہیں جانتے کہ برہان وانی حزب المجاہدین کا ایک کمانڈر تھا۔کشمیر کی تازہ صورت حال کے تعلق سے انڈين حکومت پہلے بھی پاکستان پر بھارت کو غیر مستحکم کرنے اور یہاں دہشت گردی پھیلانے کا الزام لگا چکی ہے۔لیکن کشمیر کے بیشتر علاقوں میں گذشتہ 15 روز سے کرفیو جاری ہے اور لوگوں کو فون، انٹرنیٹ اور دیگر بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔اس وقت بھارتی وزیر داخلہ کشمیر کے دورے پر ہیں لیکن بیشتر مقامی تنظیموں، انجمنوں اور بعض سیاسی جماعتوں نے ان سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…