لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے امام کعبہ عبدالرحمن السدیس سے ملاقات کی اور انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ پاکستانی ہائی کمشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہائی کمشنر نے امام کعبہ سے لندن کے ریجنٹس پارک اسلامک کلچرل سنٹر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر امام کعبہ کو پاکستانی عوام اور حکومت پاکستان کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ ہائی کمشنر نے اس موقع پر امام کعبہ سے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے لئے خصوصی دعا کی درخواست کی جو بھارتی مظالم کا سامنا کر رہے ہیں ۔ امام کعبہ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی گئی۔