اسلام آباد ( نیوزڈیسک) جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں سیکورٹی کے نام پر کھڑی کی گئی رکاوٹوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیے کہ سی ڈی اے شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے۔ عدالت نے غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں سے متعلق کمپلینٹ اتھارٹی قائم کرنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ شہریوں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔ عدالت نے سی ڈی اے کو سفارتخانوں کی جانب سے سیکورٹی کے نام پر قائم رکاوٹوں سے متعلق رپورٹ27فروری کو جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔