جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

ترکی سے فرار ہونے والے باغیوں کیساتھ یونان میں بڑا کام ہو گیا

datetime 23  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایتھنز (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے پڑوسی ملک یونان فرار ہوجانے والے 8فوجیوں کے خلاف جمعرات کو مقدمے کی سماعت شروع ہوگئی ہے۔ان کے خلاف یونان میں غیر قانونی داخلے کے الزام میں مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔وہ گذشتہ ہفتے کے روز فوجی ہیلی کاپٹر پر یونان کے شمالی شہر الیگزینڈرو پولس پہنچے تھے اور انھیں خطرناک صورت حال سے دوچار ہونے کے اشارے دینے پریونانی حکام نے ہوائی اڈے پر اترنے کی اجازت دی گئی تھی۔اب ان کے خلاف اسی شہر میں مقدمہ چلایا جارہا ہے۔اگر وہ قصور وار قرار پائے جاتے ہیں تو انھیں 5 پانچ سال تک قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔
ان کے ایک وکیل ایلیا میناکی کا کہنا ہے کہ ان فوجیوں میں 2 کمانڈر ،4کپتان اور 2 سارجنٹ ہیں۔انھیں ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد اپنی اور اپنے خاندان والوں کی جانوں کا خطرہ لاحق تھا۔انھوں نے اپنی ترکی بے دخلی کو روکنے کے لیے یونان میں سیاسی پناہ کی درخواست بھی دے رکھی ہے۔یونانی حکام ان کی درخواست پر اگست کے اوائل میں غور کریں گے اور اس کے بعد ان کے بارے میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔دوسری جانب ترک حکام کا کہنا ہے کہ اگرانھیں ترکی واپس بھیجا جاتا ہے تو ان کے خلاف منصفانہ انداز میں مقدمہ چلایا جائے گا۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…