اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سائنس دانوں نے 45 ہزار اور سات ہزار سال قبل کے دور کے 51 افراد کے ڈی این اے کا مطالعہ کیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی جلد اور آنکھوں کے رنگ اور جسم کی دوسری خصوصیات کیا تھیں اور مختلف آبادیوں کی آپس میں کیا رشتے داریاں تھیں۔ جینز کے تجزئیے سے معلوم ہوا کہ برفانی دور کے یورپی لوگوں کی آنکھیں بھوری اور جلد کی رنگت گہری تھی م،صنف پروفیسر ڈیوڈ رائک نے بتایا کہ ہم نے آغاز سے لے آج تک کے انسانوں کا مطالعہ کیا جس سے آبادیوں میں وقت کے ساتھ تبدیلی کی تصویر سامنے آتی ہے