تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران میں حزب اختلاف کی الاحواز تحریک کے زیرانتظام ایک ذیلی گروپ نے تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ایرانی ٹی وی کے مطابق جحر السبع کے علاقے میں ہونے والی یہ کارروائی الفاروق بریگیڈ کی جانب سے کی گئی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد فائربریگیڈ کی درجنوں گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوع کی جانب روانہ ہوگئیں۔ اس دوران سیکورٹی فورسز اور پاسداران انقلاب نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چیک پوائنٹس قائم کر دیے۔