سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل ٹرانسلیٹ بھی دہشتگردی کے خلاف سرگرم ہو گئی ، گوگل کی سروس کے ذریعے داعش میں شمولیت اختیار کرنے کا خواہاں آسٹریلیا میں رہائش پذیر امریکی شہری پکڑا گیا۔تفصیلات کے مطابق 21 سالہ عاشر خان امریکی شہری جوکہ آسٹریلیا میں رہائش پذیر تھا داعش میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے گوگل ٹرانسلیٹ میں عربی زبان تحریر حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔عاشر خان نے انگلش میں لکھا کہ وہ داعش میں شمولیت اختیار کرنا چاہتا ہے لیکن اس کا طریقہ کار کیا ہے ، عاشر نے اس انگریزی کی تحریر کو عربی زبان میں منتقل کیا تو گوگل نے اس کی نشاندہی کر دی۔یہ معلومات وہاں سیکیورٹی اداروں کو دی گئیں جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے عاشر کو گرفتار کر لیا جوکہ اب جیل میں زندگی گزار رہا ہے۔ گرفتاری کے بعد عاشر کو ٹیکساس منتقل کر دیا گیا تھا۔امریکی عدالت نے عاشر کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ، عاشر اب جیل میں زندگی گزار رہا ہے۔