واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنسدانوں کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے ہمارے نظام شمسی سے باہر 104نئے سیارے دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں سے 4 کی سطح زمین جیسی ہے۔ ماہرین کی ٹیم میں شامل یونیورسٹی آف ہوائی کے پروفیسر ایوان سینوکوف نے بتایا کہ ان سیاروں کی دریافت میں خلاء میں نصب کیپلرٹیلی سکوپ کے ساتھ ساتھ امریکا کے جزائر ہوائی میں نصب 4 دوربینوں کی بھی مدد کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 60 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تیار کردہ کیپلر دوربین سے اب تک کائنات میں نظام شمسی سے باہر 4600 سیارے دیکھے جاچکے ہیں جو اپنے اپنے سورج کے گرد مداروں میں گردش کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بعض سیارے اپنے سورج کے اس قدر قریب ہیں کہ وہاں درجہ حرارت ایک ہزار ڈگری سینٹی گریڈ کے لگ بھگ ہے ۔
جن 104 سیاروں کی تصدیق کی گئی ہے ان میں سے 21 اپنے اپنے سورج سے اس قدر فاصلے پر موجود ہیں کہ ان پر زندگی ممکن ہو سکتی ہے کیونکہ ان پر موجود درجہ حرارت پر پانی مائع حالت میں رہ سکتا ہے۔ جو زندگی کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ جن 4 سیاروں کی سطح زمین سے مشابہ ہے وہ زمین سے 20سے 50 فیصد تک بڑے ہیں اور زمین سے 400 نوری سال کے فاصلے پر ہیں ان میں سے دو سیاروں کا سورج سے فاصلہ اتنا ہی ہے جتنا عطارد کا سورج سے لیکن چونکہ ان کے سورج کا درجہ حرارت ہمارے سورج کے مقابلہ میں کم ہے اس لئے ان سیاروں کا درجہ حرارت بھی عطارد کے مقابلہ میں کم ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ کیپلر دوربین اس وقت سگنس نامی کہکشاں میں ڈیڑھ لاکھ ستاروں پر نظر رکھے ہوئے ہے تاکہ ان کے گرد مدار میں گردش کرنے والے ایسے سیارے دریافت کئے جاسکیں جہاں زندگی ممکن ہے۔
نظامِ کائنات میں بڑی تبدیلیاں، زمین کے علاوہ اور سیاروں پر بھی زندگی ممکن، سائنسدانوں نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا
12
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں