انقرہ(نیوزڈیسک)باغی ترکش ایف سولہ طیاروں نے فضا میں پیٹرول کس ملک کے ایئرٹینکرز سے حاصل کیا؟ناقابل یقین انکشافات، ترکی میں بغاوت کے بعد باغیوں کے زیر استعمال طیاروں میں فضا میں ہی ایندھن بھرے جانے کا انکشاف ہوا ہے اور اس کام میں مدد دینے والا کون تھا ، یہ سامنے آنے کے بعد عالمی سطح پر ایک نیا تنازعہ اُٹھ کھڑا ہوا ہے ،تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ انقرہ کے شمال مغرب میں واقع ایئر بیس باغیوں کے زیر استعمال رہا جہاں سے 15 پائلٹس نے ایف سولہ اڑائے ان طیاروں کو فضاء میں ہی ری فیولنگ امریکہ کے زیر استعمال ایئر بیس عنصرلیک سے کی گئی جہاں سے اڑنے والے ٹینکر نے باغیوں کی مدد کی۔یہ بات سامنے آنے پر ترک حکام نے عنصرلیک ایئر بیس بند کر دیا اور وہاں کے کمانڈر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے اس سلسلہ میں ترک فضائیہ کے سابق سربراہ اکینز اوسترک سے تفتیش کی جا رہی ہے اوسترک اس وقت ہائی ملٹری کونسل کے رکن ہیں اور اگلے ماہ ریٹائرڈ ہو جانا تھا بغاوت کے دوسرے بڑے کردار ترک آرمی چیف کے قانونی مشیر کرنل محرم کوزی کے بارے میں کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی، کرنل کوزی فتح ا? گولن کی تحریک حزمت کے رکن رہے ہیں۔