استنبول (نیوز ڈیسک) سسلی کے میونسپل ہال میں ڈپٹی میئر کو گولی مار دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کے ضلع سسلی کے ڈپٹی میئر کو نامعلوم شخص نے گولی مار دی جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔واضح رہے ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد اب تک تقریباً چھ ہزار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور صدر اردوغان کا کہنا ہے کہ اس بغاوت کے پیچھے جو’وائرس‘ تھا اسے ہمیشہ کے لیے ختم کیا جائے گا۔