جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

خطرہ ابھی ٹلا نہیں، ترک صدر نے اپنے حامیوں سے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 18  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے صدر رجب طیب ااردگان نے کہا ہے کہ منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش میں ملوث عناصر کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے میں کسی قسم کی تاخیر قبول نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ بغاوت میں مجرم قرار دیے جانے والوں کو بلا تاخیر سزائے موت دی جانی چاہیے۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اپنے ایک بیان میں ترک صدر نے کہا کہ وہ بغاوت میں ملوث عناصر کی سزائے موت کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں سے بات کریں گے۔قبل ازیں انہوں نے استنبول میں اپنے رہائش گاہ پر جمع اپنے حامیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کیا جس میں انہوں نے صدر سے مطالبہ کیا بغاوت میں ملوث عناصر کو پھانسی دی جائے۔ اس پر صدر نے کہا کہ ہم اس مطالبے کو نظر انداز نہیں کرتے۔ اس پر اپوزیشن سیاسی جماعتوں سے بات کی جائے گی۔خیال رہے کہ ترکی نے 2004ء میں یورپی یونین میں شمولیت کے لیے راہ ہموار کرنے کی خاطر ملک میں سزائے موت کا قانون منسوخ کردیا تھا۔ 1984ء کے بعد ترکی میں سزائے موت کا کوئی واقعہ ریکارڈ پر موجود نہیں۔ترک صدر ایردوآن نے اپنے حامیوں سے اپیل کی کہ وہ فوجی بغاوت کی سازش کے خلاف آئندہ جمعہ تک سڑکوں اور میدانوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بغاوت کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اس لیے عوام کو احتجاج جاری رکھنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…