پیرس(این این آئی)فرانس میں 84 افراد کو ہلاک کرنے والے شخص سے تعلق رکھنے کے شبہے میں پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیرس میں پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق 84 افراد کو ہلاک کرنے والے شخص سے تعلق رکھنے کے شبہے میں پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ تین افراد کوگزشتہ رواز جبکہ دو کو جمعہ کو گرفتار کیا گیا ان میں حملہ آور کی سابقہ بیوی بھی شامل ہیں۔دوسری جانب فرانس کے محکمہ صحت نے ایک بیان میں بتایاکہ زخمی ہونے والے 303 افراد میں سے 121 اب بھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں 30 بچے شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے 26 کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔نیس میں ہونے والے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں فرانس کے علاوہ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ تاحال جن افراد کی شناخت ظاہر کی گئی ہے ان میں امریکہ اور آرمینیا کے دو، دو جبکہ فرانس، سوئٹزرلینڈ اور روس کا ایک ایک شہری شامل ہیں۔حملہ آور 31 سالہ احمد لحوائج بوہلال نیس کے ہی رہائشی ہیں اور پولیس نے ان کی فلیٹ کی تلاشی بھی لی ہے۔