فرانس اور اسپین کے درمیا ن دنیا کی طویل ترین زیر زمین بجلی کی تاریں بچھائی گئی ہیں۔اس موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں فرانس کے وزیراعظم مانویل والز اور ہسپانوی وزیراعظم ماریانو راہوئے نے شرکت کی۔40 کلومیٹر طویل زیر زمین تاریں بچھاتے ہوئے بجلی کی فراہمی کا یہ ریکارڈ اس سے قبل جاپان کے پاس تھا جسے فرانس اور اسپین نے 60 کلومیٹر ممکن بناتے ہوئے توڑ دیا ہے۔اس منصوبے پر 700 ملین یورو لاگت آئی ہے جس کی اس وقت استعداد چودہ سو میگا واٹ ہے جسے جلد ہی بڑھا کر 2 ہزار 800 میگا واٹ تک پہنچایا جائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں