انقرہ/استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں ایک فوجی گروہ کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 265 ہو گئی ہے۔سنیچر کی شام ترکی کے صدر دفتر سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بغاوت کی کوشش کے دوران مرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی ہے اور تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مرنے والے 265 افراد میں سازش کی منصوبہ کرنے والے 104 افراد اور 161 عام شہری شامل ہیں۔ان عام شہریوں میں سے 20 افراد ایسے تھے جنہوں نے سازش میں معاونت کی تھی۔ترک حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام سازش میں شریک اعلیٰ افسران سمیت 2,839 سپاہیوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ تختہ الٹنے کی ناکام سازش کے بعد حکومت نے ملک بھر میں 2745 ججوں کو برخاست کر دیا ہے۔