برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ترکی میں حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ہفتہ کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ترک حکومت اس سازش میں ملوث ملزمان سے قانون کے مطابق نمٹیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کوشش میں ملوث افراد سے نمٹتے وقت قانون کی حکمرانی کا خیال رکھا جانا ضروری ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ شب ترکی میں فوج کے ایک گروپ نے حکومت کا تختہ الٹنے اور اقتدار پر قبضے کی کوشش کی تھی، تاہم یہ کوشش ناکام ہو گئی۔ اس دوران ترکی میں ڈھائی سو سے زائد افراد مارے گئے تھے۔