استنبول ( آئی این پی ) ترک صدر راجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ریاست کے اندر ریاست نہیں بننے دیں گے ، ایک ایک باغی کو قانون کے کٹہر ے میں لایا جائے گا ، ترک عوام ایک جھنڈے تلے متحد ہیں اور ایک ہی ریاست چاہتے ہیں ۔ وہ ہفتہ کو استنبول میں اپنی رہائش گاہ کے باہر عوام سے خطاب کر رہے تھے ۔ طیب اردگان نے کہا کہ ترکی کے تمام ادارے فعال ہیں ۔ تمام ترک عوام ایک ریاست چاہتے ہیں اس لئے ریاست کے اندرریاست نہیں بننے دیں گے ۔ بغاوت میں حصہ لینے والوں کو سزا دی جائے گی ایک ایک باغی کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔ ہم ایک جھنڈے تلے متحد ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کولین تحریک کے باعث ملک کو ناگفتہ بہ حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ ترکی نے امریکہ سے فتح اللہ گولین کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ فتح اللہ گولین پر مقدمہ چلائے یا اسے ہمارے حوالے کرے ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ترک صدر طیب اردگان نے اپنے امریکی ہم منصب باراک اوبامہ کو ٹیلیفون کیا اور ان سے مطالبہ کیا کہ امریکہ فتح اللہ گولین پر مقدمہ چلائے یا اسے ہمارے حوالے کرے۔