واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکہ ڈٹ گیا،ترک صدر مشکل میں پڑ گئے، تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے ترکی کے امریکہ پر بغاوت میں ملوث ہونے کے الزامات پر انتہائی سخت موقف اختیارکرتے ہوئے ترکی کو اتباہ کیا ہے کہ الزامات لگانے سے کچھ نہیں ہوتا اگر ترکی اس بات کہ کچھ ثبوت رکھتاہے تو وہ سامنے لائے، واضح رہے کہ امریکہ میں جلا وطنی کی زندگی گزارنے والے ترکی کے رہنما فتح اللہ گولین نے تردید کی ہے کہ ترکی میں حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کے پیچھے ان کا ہاتھ ہے اور انھوں نے اس کوشش کی مذمت کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوںنے کہاکہ پانچ دہائیوں میں جو شخص خود فوجی بغاوتوں میں متاثر ہوا ہو اس کےلئے یہ بہت بے عزتی کی بات ہے کہ اس پر فوجی بغاوت کی کوشش کا الزام لگایا جائے ¾میں ان الزامات کی تردید کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ حکومت صاف اور شفاف انتخابات کے ذریعے حاصل کرنی چاہیے نہ کہ طاقت کے ذریعے۔