انقرہ(نیوزڈیسک)بغاوت کس نے کی؟ ترک آرمی چیف کے ساتھ کیا ہوا؟ بغاوت کرنیوالوں کا پہلا باضابطہ بیان جاری،انسانی حقوق کا احترام کیاجائے گا، قانون کی حکمرانی ہماری ترجیح ہے، بغاوت کرنے والوں نے اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق ترکی میں فوج نے کنٹرول سنبھال کر سول قیادت کو نظربند کردیا ہے، انقرہ میں صدارتی محفل کے باہر فوج تعینات کردی گئی ہے اورملک بھرمیں جگہ جگہ فوج نکل پڑی ہے ، فوج نے بغاوت کے بعد پہلا باضابطہ بیان جاری کردیا ہے جس می ںکہاگیا ہے کہ انسانی حقوق کا احترام کیاجائے گا اور قانون کی حکمرانی ہماری پہلی ترجیح ہے۔سرکاری ٹی وی کے مطابق ملٹری ہیڈ کوارٹر میں آرمی چیف کو بھی حراست میں لے لیاگیا ہے۔