انقرہ(نیوزڈیسک)بغاوت،ترکی کے وزیراعظم ڈٹ گئے،بڑا اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق ترکی میں فوج کے ایک گروپ نے ملک کا انتظام سنبھالنے کادعویٰ کیا ہے ،ملک میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں اور سول قیادت کو نظربند کردیاگیا ہے۔جگہ جگہ فوجی نظر آرہے ہیں ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدر م فوجی بغارت کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ڈٹ گئے ہیں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج کے ایک گروپ کی جانب سے غیرقانونی اقدام کیاگیا ہے مگر تاحال معاملات حکومت کے کنٹرول میں ہیں انہوں نے کہا کہ کنٹرول اب بھی حکومت کے پاس ہے انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی ایسے اقدام کی اجازت نہیں دیںگے اور جس نے بھی یہ غیرقانونی کام کیا ہے اسے بہت بھاری قیمت اداکرنی پڑے گی۔واضح رہے کہ اطلاعات کے مطابق ترکی میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرلیا ہے، ترکی میں سرکاری ٹی وی کی نشریات بند کردی گئی ہیں ،اطلاعات کے مطابق استنبول پولیس ہیڈ کوارٹر پر قبضے اور فائرنگ کی اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں، دارالحکومت انقرہ میں جہازوں کی نچلی پروازیں جاری ہیں، سول قیادت کو نظربند کردیاگیا ہے ،انقرہ اتاترک ایئرپورٹ کو بند کردیاگیا ہے او رٹینک تعینات کردیئے گئے ہیں، ایک بیان میں ترک فوج نے کہا ہے کہ قانون کی پاسداری کی جائے گی، معلوم ہوا ہے کہ سول قیادت کو نظربند کردیاگیا ہے۔