بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

ریسلنگ کے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستانی نوجوان کی دھماکہ خیز انٹری ،شائقین کا جوش و خروش عروج پر

datetime 15  جولائی  2016 |

اسلام آباد(آئی این پی) ریسلنگ کے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستانی نوجوان کی دھماکہ خیز انٹری ،شائقین کا جوش و خروش عروج پر،ریسلنگ کے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی کاردگی نہ ہونے کے برابر ہے، پاکستانی نوجوان پہلوان مصطفی علی ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ مقابلوں میں شرکت کر کے منتخب ہو کر پاکستانی شائقین کے دل جیت لیے ہیں ، مصطفی علی 79 کلو گرام سے 85 کلوگرام وزن رکھنے والے ریسلرز کے درمیان ہونے والے ٹورنامنٹ کروزر ویٹ کلاسک ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے یہ ٹورنامنٹ ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ نیٹ ورک پر براہ راست دکھایا جائیگا۔شکاگو میں پیدا ہونے والے پاکستانی نژاد مصطفی علی 13 کی عمر سے ریسلنگ مقابلوں میں شرکت کر رہے ہیں ان کے پسندیدہ پہلوانوں میں ایڈی گیریرورے میسٹیریو،کرس جیریکو،ہایا بوسا،ہارڈی بوائز شامل ہیں جب کہ وہ بچپن سے ہِٹ مین کو اپنا آئیڈیل مانتے آتے ہیں۔مصطفی علی کا کہنا ہے کہ ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمینٹ میں شرکت کرنا میرے اس خواب کی تعبیر ہے جو میں بچپن سے دیکھتا آیا ہوں،اس خواب کو حقیقت کا رنگ دینے کے لیے میں نے دن رات انتھک محنت کی میں نے اپنی کئی سالگرہ اور اہم تقریبات تک اس مقابلے کے حصول کے لیے ضائع کیے جس کا مجھے کوئی افسوس بھی نہیں۔مصطفی علی کو ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کی جانب سے منعقد کیے ٹونامنٹ کے لیے منتخب ہونے کے بعد سے نسلی منافرت پھیلانے والوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے،انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ نسلی منافرت دنیا میں جاری تمام فسادات کی جڑ ہے کوئی کالا یا گورا نہیں ہوتا سب انسان ہوتے ہیں اور ہمیں رنگ،نسل اور قومیت کے پرچار کے بجائے انسانیت کو فروغ دینا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…