پیرس (این این آئی) فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے ملک میں نافذ ایمرجنسی میں مزید 3ماہ کی توسیع کا اعلان کر دیا۔دہشت گردی کے واقعہ کے بعد پریس کانفرنس میں شام اور عراق میں زیادہ موثر کردار ادا کرنے کا عہدکیا فرانسیسی صدر نے کہا کہ نیس حملے میں ہلاک افراد میں متعدد بچے بھی شامل ہیں۔فرانسوا اولاند نے کہا کہ حملے کے متاثرین سے یکجہتی کیلئے نیس شہرکا دورہ کروں گا، انہوں نے کہا کہ شام اور عراق میں فرانس زیادہ موثر کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ٗ عراق اور شام میں اصل طاقت دکھائیں گے، جبکہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوئی بھی قدم اٹھانے سے گریز نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے بدترین دہشتگردی دیکھ لی ہے ٗقومی دن کے موقع پر بدترین دہشتگردی سے دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کو ان کے گھروں میں جاکر جواب دیں گے ٗ عراق اور شام میں اصل طاقت دکھائیں گے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوئی بھی قدم اٹھانے سے گریز نہیں کیا جائیگا۔