پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

فرانس پر خوفناک وار‘ داعش نے انوکھا راستہ کیوں اپنایا؟ 

datetime 15  جولائی  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانسیسی میڈیا نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک کے جنوبی شہر نیس میں ایک ٹرک کے ہجوم کو ٹکر مارنے کے نتیجے میں کم سے کم 75 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جبکہ بیسیوں زخمی ہیں جس سے ہلاکتوں کی تعداد 90 سے بڑھنے کے امکانات ہیں۔ حکام نے اس واقعہ کو ’حملہ‘ قرار دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ فرانس کے قومی دن کی تقریبات میں آتش بازی کے مظاہرے کے دوران پیش آیا۔ٹوئٹر پر پوسٹ کی جانے والی ایک تصویر میں تقریبا ایک درجن افراد کو سٹرک پر لیٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔مقامی علاقے میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں کے اندر رہیں کیونکہ ’حملہ‘ ہوا ہے۔نیس کے میئر کرسچن سٹراسی نے کہا ’ٹرک ڈرائیور نے بظاہر درجنوں افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔‘ایلپس میری ٹائم ریجن کے سیباسٹین ہمبر نے فرانس کے بی ایف ایم ٹی وی کو بتایا ’شاید 30 کے قریب افراد ہلاک‘ اور 100 زخمی ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرک ڈرائیور کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
نیس میں ماٹن نامی اخبار سے تعلق رکھنے والے صحافی کا کہنا ہے کہ جائے وقوع پر ’بہت زیادہ خون اور متعدد افراد زخمی ہیں۔‘خبر رساں ادارے اے ایف پی کے ایک نامہ نگار کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ آتش بازی کے مظاہرے کے اختتام کے دوران پیش آیا۔ایک عینی شاید نے فرانس کے بی ایف ایم ٹی وی کو بتایا ’ہر کوئی کہہ رہا تھا کہ بھاگو بھاگو، یہاں حملہ ہو گیا ہے، بھاگو بھاگو۔‘عینی شاید کے مطابق ہم نے کچھ دھماکے سنے تاہم ہمارا خیال تھا کہ فرانس کے قومی دن کے حوالے سے کی جانے والی آتش بازی کی وجہ سے ہے۔ایک اور عینی شاہد نے بتایا کی ہلاکتوں کی تعداد اندازے سے کہیں زیادہ ہو گی کیونکہ ٹرک ڈرائیور زیگ زیک چلاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ افراد کو ہلاک کر دینا چاہتا تھا یہ ترل ایک ٹرالر تھا اور پولیس نے اس میں متعدد گرنیڈ اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ ایک ای میل کے ذریعے داعش فرانس نے اس کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔داعشی ذرائع کے مطابق فرانس حملوں میں انوکھا طریقہ اسلئے استعمال کیا گیا تا کہ وہاں کی سیکورٹی ایجنسیوں کو کسی قسم کی پیشگی اطلاع نہ مل سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…