نیس(نیوزڈیسک)گھروں سے مت نکلنا۔حملے کے بعد بڑا حکم جاری،تفصیلات کے مطابق فرانس میں دہشت گردی کے بڑے حملے میں ہلاکتوں کے بعد نیس کے میئر اور پولیس نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔لرزہ خیز واقعے میں اب تک 80ہلاک جبکہ ،سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، تفصیلات کے مطابق جنوبی فرانس میں دہشت گردی کابڑا واقعہ ہواہے جس میں اطلاعات کے مطابق 80افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں ، فرانس کے میڈیا اور عینی شایدین کے مطابق ملک کے جنوبی شہر نیس میں ایک ٹرک ہجوم پر چڑھ دوڑا جس کے بعد ٹرک کے نیچے کچلے جانے کی وجہ سے اور فائرنگ اوردھماکے کی وجہ سے اب تک 80افراد ہلاک جبکہ 200سے زائد زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ فرانس کے قومی دن کی تقریبات میں آتش بازی کے مظاہرے کے دوران پیش آیا۔