کولمبو(این این آئی) عاشق کی طرف سے اپنا وعدہ پورا نہ ہونے پر دل جلی حسینہ نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش تاہم اس مقصد کیلئے استعمال ہونیوالی ساڑھی کا کپڑا ناقص نکلا ،ساڑھی وزن برداشت نہ کرسکی اور ٹکڑوں میں بٹ گئی ۔سری لنکن میڈیا کے مطابق ہسپتال میں زیرعلاج 17سالہ لڑکی نے بوائے فرینڈ کی طرف سے دھتکارے جانے کے بعد اپنی جان لینے کی کوشش کی ٗ 11گریڈ کی طالبہ نے دعویٰ کیا کہ اس کے 22سالہ لڑکے سے گزشتہ آٹھ ماہ سے تعلقات ہیں اور وہ پانچ جولائی کو اپنی سالگرہ اس کے ساتھ مناناچاہتی تھی ، دونوں نے ملاقات کا فیصلہ کیاتاہم جب مقررہ وقت پر لڑکا نہ پہنچاتو لڑکی گھرواپس آگئی اور ساڑھی کی مدد سے پھندا لے لیالیکن خوش قسمتی سے ساڑھی پھٹ گئی اور وہ نیچے آگری ۔جیسے ہی دھڑام سے کسی چیز کے نیچے گرنے کی آواز آئی توا س کی ماں موقع پر پہنچی اوریہی وہ وقت تھاجب خودکشی کی کوشش کا علم ہوا، متاثرہ لڑکی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاگیا ٗپولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔