ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نسل پرستی میں دنیا میں پہلے نمبر پر آگیا۔یورپی ماہرین کا کہناہے کہ بھارت نسل پرست میں دنیا میں سرفہرست ملک ہے۔بھارتی خاتون نے اپنے ہی ملک کا نسل پرستانہ چہر بے نقاب کیا اور کہاکہ دہلی ائیرپورٹ پر ان سے بدکلامی کی گئی اور غیربھارتی قرار دیکر نسل پرستانہ جملے کسے گئے۔دنیا کے اسی ممالک میں بھارت نسل پرستی میں پہلے نمبرپر ہے۔سویڈن کے ماہرین نے اپنی رپورٹ میں کہاہیکہ نسل پرستی کو فروغ دینے والے اسی ممالک کی فہرست تیار کی گئی۔ اور حالیہ و ماضی کی رپورٹوں کا جائزہ لینے کے بعد ثابت ہواکہ نسلی پرستی کی بنیاد پر مسلمانوں، دیگر اقلیتوں اور خواتین کو نشانہ بنانے پر بھارت دنیا میں پہلے نمبر ہے۔رپورٹ میں کہا گیاکہ بھارت کے نسل پرستی کے فروغ میں ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔نسل پرستی میں ملوث ہونے کی فہرست میں ایک سے زائد اقوام آباد ہونے والے ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔بھارتی ریاست منی پور کی خاتون مانیکا نے بھارت کا نسل پرستانہ چہرہ فیس بک پر بے نقاب کیا۔ اور لاکھوں لوگوں کو بتایاکہ دہلی کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جنوبی کوریا جاتے وقت ان سے بدکلامی کی گئی۔اور ان کو غیربھارتی قرار دیا گیا۔خاتون کے اصرار پر امیگریشن حکام نے مانیکا سے بھارت کے ریاستوں کی تعداد پوچھی اور دیگر سوالات کئے اور کہاکہ وہ پاسپورٹ پر تصویر میں کہیں سے بھی بھارتی نہیں لگتی۔