تہران (این این آئی)ایران کے مغربی علاقے میں نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک کردیا ہے ٗحملے میں ایک رکن پارلیمان اور ایک مقامی گورنر زخمی ہوگیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے عراق کی سرحد کے نزدیک واقع مغربی علاقے میں ایک شاہراہ پر چار حملہ آوروں نے ایک کار کو روک کر فائرنگ شروع کردی جس سے کار ڈرائیور اور ایک مقامی ویٹرینری افسر ہلاک ہوگیا حملے میں اصلاح پسند رکن پارلیمان حشمت اللہ فلاحت پشیش اور ضلع دلاہو کا مقامی گورنر زخمی ہوگئے ٗ مسلح حملہ آور فائرنگ کے بعد عراقی سرحد کی جانب فرار ہوگئے ہیںیاد رہے کہ ایران کے مغربی علاقے میں حالیہ ہفتوں کے دوران ایرانی فورسز اور کرد جنگجوؤں کے درمیان متعدد خونریز جھڑپیں ہوچکی ہیں۔ایرانی فورسز نے عراق کی سرحد کے نزدیک واقع ملک کے مغربی صوبوں میں جھڑپوں میں دسیوں مزاحمت کار ہلاک ہوچکے ہیں۔